Posts

Tabdeli ka safar

  فقیروں کو سلام کرنے کا اثر ہم ایک سرکاری ملازم ہیں ۔ دنیا داری میں ملوث، بہت سی برائیاں لئے جی رہے تھے ۔ سن 2007 میں ہم اپنے ڈپارٹمنٹ سے ڈیپوٹیشن پر دوسرے ڈپارٹمنٹ میں چلے گئے ۔ اسکے بعد ہماری کیفیت ایک نوکر کی سی ہوگئی کہ افسران کہیں ٹرانسفر ہوتے تو اپنے ساتھ لے جاتے ۔ ہم افسران کے بہت سے کام آتے تھے اس لئے پسندیدہ ماتحت تھے ۔ ہماری شروع سے عادت تھی کہ ہم صبح سب سے پہلے آفس پہنچتے اور سب سے آخر میں سارے کام مکمل کرکے نکلتے تھے چاہے جہاں بھی ہماری پوسٹنگ ہو ۔ اسی دوران ہماری پوسٹنگ ایک دفتر میں ہوئی ۔ جہاں میرے کمرے کے سامنے انٹرنل روڈ تھی اور سامنے فٹ باتھ تھی اور فت پاتھ پر ایک بنچ رکھی تھی ۔ جہاں روز کا معمول تھا کے تین عدد بزرگ وہاں بیٹھے ہوئے ہوتے تھے اور عجیب بات تھی کہ وہ تینوں ساتھ بیٹھے ضرور ہوتے تھے مگر تینوں کی نظریں جھکی ہوئی ہوتی تھیں اور خاموش بیٹھے ہوئے ہوتے تھے میں کئی دن تک دیکھتا رہا ، پھر میرے دل میں ایک دفع آیا کہ میں ان سے جاکے پوچھوں کہ یہ کون لوگ ہیں او ر یہاں کیوں بیٹھتے ہیں ۔ ایک دن میں ان کے پاس گیا اور ان کو سلام کیا اور پھر ان سے پوچھا کہ آپ لوگ ک...
Recent posts